راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے روات کے قریب چھ ہزار ٹن سے زائد گندم برآمد کرلی ہے۔ فیڈ مل کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ ذخیرہ شدہ گندم غیر قانونی استعمال سے محفوظ رہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق پنجاب بھر میں فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ ہے اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی فیڈ ملز نے مرغیوں کی خوراک کے لیے ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم ذخیرہ کی تھی، اور حالات معمول پر آنے تک گندم کے استعمال پر پابندی کے تحت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔






