شارجہ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی اسپنر محمد نواز نے افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
محمد نواز نے پہلے درویش رسولی کو ایل بی ڈبلیو، پھر عظمت اللہ عمرزئی کو کیچ آؤٹ اور آخر میں ابراہیم زادران کو اسٹمپ آؤٹ کیا۔
ہیٹ ٹرک کے بعد نواز نے کریم جنت کو بھی آؤٹ کیا، اور پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا۔






