امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اچانک اپنا دوست قرار دیا، حالانکہ گزشتہ چند ماہ میں دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی رہی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ “مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے۔” مودی نے اس مثبت بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری کو سراہا۔
واضح رہے کہ امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا اور ٹرمپ نے روس سے سستا تیل خریدنے کا الزام بھی لگایا تھا، جبکہ دونوں رہنماؤں کے حالیہ اقدامات تعلقات میں نرمی کی کوشش کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔






