واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

0
160

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شہر سے فوجی دستے واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مارچ “We Are All D.C.” کے نام سے منعقد ہوا جس میں تارکینِ وطن، فلسطین کے حامی اور مقامی شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور “فری ڈی سی” کے نعرے لگاتے ہوئے فوجی تعیناتی کو آمریت قرار دیا۔

اس وقت واشنگٹن میں 2 ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں، جن میں 6 ریپبلکن اکثریتی ریاستوں کے اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ ڈی سی نیشنل گارڈ کی ڈیوٹی 30 نومبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا