لاہور؛ انسانی ڈھانچہ ملنے کا واقعہ، شناخت کرلی گئی، ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے

0
164

لاہور: کاہنہ کے علاقے میں چند روز قبل ملنے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت مارگیٹ نامی خاتون کے طور پر ہو گئی۔ پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کو اس کے دو سگے بیٹوں نے قتل کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان شفیق جیمس اور نبیل جیمس نے نشے کے لیے پیسے مانگے، والدہ کے انکار پر طیش میں آکر گلا دبا کر قتل کیا اور لاش رکشے میں ڈال کر کھیتوں کے قریب پھینک دی۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک شاپنگ بیگ بھی ملا جس میں سے رقم اور بجلی کے بل برآمد ہوئے۔ بلوں کی مدد سے مقتولہ کے گھر کا پتہ چلا۔ خاتون گھروں میں کام کاج کرتی تھی اور 50 ہزار روپے جمع کر رکھے تھے۔

دونوں بیٹے آئس کے نشے کے عادی تھے اور والدہ سے پیسے نہ ملنے پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا