پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین، 42 لاکھ افراد متاثر، 60 جاں بحق: عظمیٰ بخاری

0
138

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلابی صورتحال بگڑ رہی ہے، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں جبکہ بارشوں نے بھی تباہی مچا دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے اب تک 60 افراد جاں بحق اور 42 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 4 ہزار 335 دیہات زیرِ آب ہیں اور 18 لاکھ 581 ایکڑ زرعی رقبہ تباہ ہوا ہے جس سے دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 21 لاکھ افراد اور ساڑھے 15 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ خان بیلا اور جلالپور کے علاقوں میں ایمرجنسی کی صورتحال تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لوگ سیلاب کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنا کر پانی میں مستیاں کر رہے ہیں، حالانکہ یہ زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے، فیومیگیشن کرائی جا رہی ہے اور عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا