اسحاق ڈار کی قازقستان کے ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید گہرے کرنے کا عزم

0
171

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان کے ہم منصب مرات نرتلیو سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور خطے میں روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات مضبوط کرنے اور آئندہ قازق صدر کے نومبر میں متوقع دورے سے قبل قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ مرات نرتلیو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں ایڈیشنل سیکرٹری مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی اور دیگر سینیئر حکومتی عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے، باہمی تعاون فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا