پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا، اب ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں،احسن اقبال

0
204

اسلام آباد — وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا اور اب ملک دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار ہمیشہ پاکستان میں سی پیک کے مواقع پر دلچسپی لیتے تھے، مگر بدقسمتی سے ملکی قیادت کی غلطیوں کی وجہ سے یہ مواقع ضائع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں نیوکلیئر پاور اور حکومت چلانے کی ذمہ داری ایک ایسے شخص کو دی گئی جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی، جس کے باعث پاکستان کی ترقی رک گئی۔ احسن اقبال نے چین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک چین ہمیشہ ساتھ کھڑا رہا، مگر بداعتمادی کی وجہ سے سرمایہ کار یہاں سے ویتنام چلے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست کو سوشل میڈیا کا کھیل بنانے کی غلطی کی گئی، اور یکم اپریل 2022 کو ملک میں ڈیفالٹ کی باتیں زیر گردش تھیں، لوگ شرطیں لگا رہے تھے کہ پاکستان کتنے دن میں سری لنکا جیسا بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب “اڑان پاکستان” پروگرام دوبارہ شروع کیا گیا ہے اور ملک کو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا۔ احسن اقبال نے مزید بتایا کہ آج ہر کوئی مصنوعی ذہانت کی بات کرتا ہے، مگر پاکستان نے 2016 میں نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس قائم کر کے اس راہ میں پہل کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا