قطر نے دارالحکومت میں عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے سے علیحدگی کا عندیہ دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ملکی سکیورٹی ادارے اور سول ڈیفنس فوری کارروائی میں مصروف ہیں جبکہ اعلیٰ سطح پر تحقیقات بھی جاری ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے “غیر ذمے دارانہ رویے” کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسرائیلی حملے کے بعد قطر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی کے عالمی مذاکرات میں ثالثی کا کردار ختم کرسکتا ہے۔






