’’قومی پیغام امن‘‘ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

0
132

اسلام آباد میں وزارت اطلاعات و نشریات نے قومی پیغام امن کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو قومی کمیٹی برائے تشکیل بیانیہ کی ذیلی کمیٹی کے طور پر کام کرے گی۔ کمیٹی کا مقصد انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر متفقہ بیانیہ تیار کرنا ہے۔

کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کریں گے اور اس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علما، مشائخ، اقلیتوں کے نمائندگان اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ مولانا طاہر محمود کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ کمیٹی کے سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ میں ضوابط کار مرتب کرے گی اور بعد ازاں یہ نیشنل کمیٹی آن نیریٹو بلڈنگ کی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا