سندھ پولیس نے 3 سالہ بچے کو قتل کی دھمکیاں دینے، گھر میں گھسنے اور چوری کرنے کے مقدمے میں نامزد کر دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذوالفقار میمن کی عدالت میں بچے سمیت چار بھائیوں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران وکیل صفائی نے جج کے سامنے بچے کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق یہ 3 سالہ بچہ اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر بھاری سامان چوری کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے میں ملوث ہے۔ عدالت نے حیرت اور افسوس کا اظہار کیا کہ اتنے کم عمر بچے کو کیسے نامزد کیا گیا۔
عدالت نے 3 سالہ بچے کی 5 ہزار اور دیگر بھائیوں کی 10، 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی اور تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت 15 ستمبر کو طلب کرلیا۔






