پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے ناقص کارکردگی والے اسپتالوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر 24 کٹیگری بی، سی اور ڈی اسپتال آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔
صوبائی مشیر صحت احتشام علی کے مطابق اسپتال پرائیویٹ نہیں ہوں گے، بلکہ نجی شعبہ انتظامی امور سنبھالے گا جبکہ سرکاری ملازمین اپنی روٹین کے فرائض جاری رکھیں گے۔ اس اقدام سے او پی ڈی خدمات، صفائی، طبی عملے کی حاضری اور آلات کی فعالی میں بہتری متوقع ہے۔ نجی کمپنیوں کی کارکردگی محکمہ صحت مانیٹر کرے گا اور عوامی شکایات کے ازالے کا بھی مؤثر نظام ہوگا۔






