واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چارلی کرک کے قتل کا مشتبہ قاتل حراست میں لے لیا گیا ہے۔ صدر کے مطابق کسی قریبی شخص نے قاتل کی نشاندہی کی ہے اور حکام جلد تفصیلات جاری کریں گے۔
ایف بی آئی اور یوٹا پولیس نے قاتل کی نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں وہ امریکی پرچم والی شرٹ اور کانورس جوتوں میں دکھائی دیتا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ 11 ستمبر کو چارلی کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوئے تھے، اور قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔






