اوزون کی حفاظت انسانیت کا اہم فریضہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

0
169

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ زمین کو بچوں کے لیے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوزون کی حفاظت انسانی زندگی، فصلوں اور نسلِ نو کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بارشوں کے انداز بدل گئے ہیں اور پنجاب حالیہ سیلاب کی شکل میں اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ انہوں نے پنجاب کے لیے پہلی جامع ماحولیاتی پالیسی متعارف کرائی تاکہ زمین آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرو بسیں، شجرکاری مہم “پلانٹ فار پاکستان” اور گرین انرجی کے منصوبے متعارف کیے جا رہے ہیں تاکہ فضا صاف اور ماحول دوست منصوبے فروغ پائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فضا، پانی اور زمین کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا