پاکستان جوہری طاقت، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، اسحاق ڈار

0
159

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کی محض مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا اور غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی خودمختار ملک پر حملہ بلاجواز ہے، لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابلِ قبول اقدام ہے۔ پاکستان نے اس صورتحال پر صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ بطور برادر ملک کھڑا ہے اور عرب و اسلامی ممالک کا دوحہ میں ہنگامی اجلاس نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ محض لفظی مذمت کافی نہیں، اب ایک واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام شدید مشکلات میں ہیں، اس وقت غیر مشروط جنگ بندی ناگزیر ہے۔ اسرائیلی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد کا داعی رہا ہے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں، مگر اس کے لیے سنجیدگی ضروری ہے۔

نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم دنیا کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملک کی خودمختاری یا سالمیت پر کسی قسم کا حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا