چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

0
148

چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی۔

اپیل انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اپیل کنندہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں اور ان کی تعیناتی قانونی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ انہیں 24 مئی 2023 کو ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا جبکہ اگلے روز 25 مئی کو چیئرمین تعینات کیا گیا۔ وہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

یہ اپیل چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی تعیناتی کو درست ثابت کرنے کے لیے دائر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ اپیل کنندہ نے عدالت سے اپیل کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا