ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد

0
144

آئی سی سی نے پاکستان کی درخواست مسترد کر دی کہ اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ پاکستان کا مؤقف تھا کہ انہوں نے بھارتی دباؤ پر متنازع اقدام کیا مگر آئی سی سی نے اس مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔

اطلاعات کے مطابق پائی کرافٹ کو پورے ایشیا کپ سے نہیں بلکہ صرف پاکستان کے میچز سے الگ کرنے پر غور ہو رہا ہے اور ان میچز میں رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیا جا سکتا ہے۔

پی سی بی نے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت میچ میں پائی کرافٹ نے کپتان سلمان آغا کو ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا