جناح ہاؤس حملہ کیس: محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد

0
309

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں دائر کی گئی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ اس کیس کی سماعت عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔

دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ میاں محمود الرشید 9 مئی کے واقعات میں مرکزی ملزم ہیں۔ ان کے خلاف 9 مئی کے چار مختلف مقدمات میں عدالتیں پہلے ہی سزا سنا چکی ہیں اور ان فیصلوں میں ملزم کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔

پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ ان مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے جیسی سنگین دفعات شامل ہیں، اس لیے ملزم کو ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور میاں محمود الرشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا