یورپی ملک لکسمبرگ نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ رواں ماہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔
وزیراعظم لکسمبرگ لُک فریڈن نے کہا کہ غزہ میں حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں اور دنیا بھر میں دو ریاستی حل کے حق میں نئی تحریک ابھر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں لکسمبرگ فلسطین کو تسلیم کرنے والوں میں شامل ہوگا۔
البتہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پارلیمانی کمیشن کو بتایا کہ حتمی فیصلہ فرانس، بیلجیئم اور دیگر ممالک سے مشاورت کے بعد سامنے آئے گا۔






