انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما پر اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔
12 مئی کو کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کے دوران ان کا سیمپل لیا گیا تھا جو مثبت آیا۔ آئی سی سی کے مطابق ویوین کنگما نے غلطی تسلیم کر لی لیکن کہا کہ انہوں نے منشیات مقابلوں کے دوران استعمال نہیں کیں۔
آئی سی سی کے مطابق ان پر پابندی کا اطلاق 15 اگست سے ہو چکا ہے اور 12 مئی کو یو اے ای کے خلاف کھیلا گیا ون ڈے میچ سمیت اس کے بعد کے میچوں کے ریکارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔






