کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم

0
153

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ اس حوالے سے اجلاس ان کی زیر صدارت ہوا، جس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2024 سے کچے کے علاقوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے 760 ٹارگٹڈ اور 352 سرچ آپریشن کیے گئے۔ کارروائی کے دوران 823 ڈاکو گرفتار، 8 اشتہاری ہلاک اور 962 ہتھیار برآمد ہوئے۔ مارے جانے والے ڈاکوؤں میں شکارپور کے 89، کشمور کے 46، گھوٹکی کے 14 اور سکھر کے 10 شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ کچے کے علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں، جن میں سڑکیں، اسکول، اسپتال اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات شامل ہوں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کراچی میں غیرقانونی واٹر ٹینکرز کے خاتمے کی بھی ہدایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا