نئی دلی: بھارت کی سکھ برادری نے حکومت کی جانب سے پاکستان جانے سے روکے جانے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ نومبر میں بابا گرو نانک کے یوم پیدائش پر یاتریوں کو پاکستان جانا تھا تاہم بھارتی وزارت داخلہ نے ایڈوائزری جاری کرکے روک دیا۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا حق کسی کو نہیں، اگر پاکستان سے میچ ہوسکتا ہے تو یاتری وہاں کیوں نہیں جا سکتے؟
سابق رکن لوک سبھا سکھبیر سنگھ بادل نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور تک رسائی نہ دینے سے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے، لہٰذا راہداری کو دوبارہ کھولا جائے۔






