پنجاب حکومت نے پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، جن میں سے 1000 کاروباری شعبے اور 100 انفرادی درخواست گزاروں کو دی جائیں گی، جبکہ 30 گاڑیاں خواتین کے لیے مختص ہیں۔
گاڑیاں پانچ سالہ بلاسود آسان اقساط پر ملیں گی اور سود کی رقم حکومت ادا کرے گی۔ درخواستیں آن لائن e-taxi.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ ملے گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔





