ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ (ایس ایم ڈی اے )طے پا گیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اعلامیے کے مطابق کسی بھی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر جارحیت تصور ہوگا اور مشترکہ دفاع کو یقینی بنایا جائے گا۔
معاہدے کا مقصد دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور خطے و دنیا میں امن و سلامتی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، جس کی بنیاد پر یہ معاہدہ کیا گیا ہے۔





