الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات

0
154

کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کی چینی کمپنی اے ای آٹو کے حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمپنی حکام نے صوبائی وزرا کو جدید چارجنگ ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ دی، جبکہ شرجیل میمن نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں چارجنگ پوائنٹس کے وسیع نیٹ ورک کے قیام سے متعلق اپنے منصوبے کی تفصیلات فراہم کیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مستقبل صاف توانائی اور الیکٹرک گاڑیوں سے جڑا ہے، اور سندھ اس تبدیلی میں پیچھے نہیں رہ سکتا۔ صوبے میں چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سے ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی، اور حکومت متبادل توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ آج کے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے شعبے ہیں، اور سندھ پہلے ہی قابلِ تجدید توانائی کے میدان میں نمایاں اقدامات کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے روایتی ایندھن پر دباؤ کم ہوگا اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا