امریکی جج نےکولمبیا یونیورسٹی کے اسرائیل مخالف رہنما محمودخلیل کو امریکہ بدر کرنے کا حکم دے دیا

0
237

امریکی امیگریشن جج نے نیویارک شہر کی کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرین کے رہنما محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔مارچ میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ان کی گرفتاری کے بعد خلیل ایک ہائی پروفائل شخصیت بن گئے۔

اس کے بعد سے انہوں نے ملک بدری کے خلاف قانونی جنگ چھیڑ دی ہے۔ان کے ایک کیس میں امیگریشن جج ، جیمی کومنز نے خلیل کو الجزائر یا شام جلاوطن کرنے کا حکم دیا ہے۔کومنز کا کہنا ہے کہ ملک بدری کی وجوہات میں یہ بھی شامل ہے

کہ خلیل نے امیگریشن کے عمل کے دوران جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینیوں ، یو این آر ڈبلیو اے ، اور کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ اپنے تعلقات کو چھپا کر “دھوکہ دہی” کا ارتکاب کیا ، جو اسرائیل مخالف کیمپس کارکنوں کا اتحاد ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا ہے کہ امریکہ میں خلیل کی موجودگی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا