لاہور: طلبہ گرفتاریوں کے خلاف احتجاج، جماعت اسلامی رہنما اور جمعیت کے متعدد کارکن گرفتار

0
155

لاہور: پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن منتقل کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن پنجاب یونیورسٹی میں اپنے ساتھیوں کی گرفتاری اور ان پر درج مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ گرفتاریوں کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، جن میں شرکاء نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا