لندن میں فلسطینی عوام کے لیے فنڈ ریزنگ کانسرٹ، 2 ملین ڈالر جمع

0
182

لندن میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ایک شاندار فنڈ ریزنگ کانسرٹ ویمبلی ایرینا میں منعقد ہوا، جس کے دوران 2 ملین ڈالر جمع کر لیے گئے۔

کانسرٹ میں برطانوی اور فلسطینی فنکاروں نے پرفارم کیا، جن میں باسٹیل، جیمز بلیک اور پالوما فیتھ شامل تھے۔ ایک نوجوان فلسطینی گلوکارہ نے خصوصی نغمہ پیش کیا جسے شرکا نے بے حد سراہا۔

تقریب میں ہالی ووڈ اداکارہ فلورنس پُو، نکولا کاگلین، بینی ڈکٹ کمبر بیچ، صحافی مہدی حسن اور اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے بھی خطاب کیا۔ مہدی حسن نے عوام سے فلسطین کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔

کانسرٹ کے آخر میں برائن اینو اور جمیلا جمیل کی قیادت میں 2 ملین ڈالر جمع ہونے کا اعلان کیا گیا، جو فلسطینی عوام کی مدد کے لیے استعمال ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا