لاہور کی سیشن کورٹ نے ریپ کیس میں جناح اسپتال کے ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو 14 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے کیس پر فیصلہ جاری کیا۔
ملزم کے خلاف 2024 میں تھانہ نواب ٹاؤن میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ڈاکٹر نے مشہور رشتہ ایپ کے ذریعے لڑکی کو ورغلایا اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم کے خلاف بارہ گواہان پیش ہوئے اور میڈیکل رپورٹس سے جرم ثابت ہوا۔ عدالت میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یاسمین کوثر نے متاثرہ بچی کے بیان کی بنیاد پر شہادتیں پیش کیں، جس سے ملزم پر جرم ثابت ہوا۔






