بشریٰ بی بی نے پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم سے معائنہ کرانے سے انکار کر دیا

0
174

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کی 4 رکنی ٹیم پہنچی، تاہم انہوں نے معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم ایک گھنٹہ جیل میں موجود رہی مگر بشریٰ بی بی کی رضا مندی نہ ملنے پر واپس اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، ڈاکٹر ماہم اور ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔

ٹیم شام 7 بجے اڈیالہ جیل پہنچی اور تقریباً سوا 8 بجے بغیر معائنہ کیے واپس چلی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا