نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر شیموگا کا ایک شہری دعویٰ کرتا ہے کہ وہ گزشتہ 33 سالوں سے کھانے کے بجائے روزانہ 7 سے 8 لیٹر انجن آئل اور چائے پی کر زندہ ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اسے بوتل سے موٹر آئل پیتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے باعث وہ ’’آئل کمار‘‘ کے نام سے مشہور ہوگیا ہے۔ اس کے مطابق اسے کبھی کوئی طبی مسئلہ پیش نہیں آیا۔
تاہم ماہرین نے اس دعوے کو ناقابلِ یقین قرار دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انجن آئل انتہائی زہریلا ہوتا ہے، جس میں موجود ہائیڈروکاربنز اور ہیوی میٹلز جگر، گردوں، پھیپھڑوں اور دماغ کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔