علی پور: راشن لیتے ہوئے چار افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بستی کارچ اور دیگر علاقوں میں الگ الگ حادثات ہوئے، جن میں تین ماموں بھانجا ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نادر، رستم اور حافظ بابر کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب 15 سالہ کاشف گبول کھانا لے جاتے ہوئے پانی کے ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کے بعد تمام لاشیں برآمد کر لیں۔






