اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا 27 ستمبر کا جلسہ کامیاب ہوتا نظر نہیں آ رہا، پارٹی کی احتجاجی حکمت عملی بھی واضح نہیں ہے اور نئی بغاوت جنم لے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، اس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، یہ ایک خوشگوار سرپرائز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کا بیانیہ بھلا دیا ہے، صرف جلسوں پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساری ذمہ داری علی امین گنڈا پور پر ڈال دی گئی ہے، مگر پشاور جلسے سے جتنی توقعات وابستہ ہیں وہ پوری نہیں ہوں گی۔






