کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

0
175

مالدیپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

قومی ٹیم نے پہلا گیم 15-24 اور دوسرا 5-28 کے واضح مارجن سے جیتا۔ کاشف علی نے 18 پوائنٹس اسکور کرکے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے اس سے قبل لیگ میچز میں سری لنکا، بھارت اور میزبان مالدیپ کو بھی شکست دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا