شاہ رُخ خان ، دیپیکا پڈوکون نئی فلم ’’کنگ‘‘ میں جلوہ گر ہونگے

0
48

بالی ووڈ اسٹارز شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون اپنی چھٹی فلم میں ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ کا اعلان کیا جس پر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر شاہ رُخ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رُخ نے انہیں 18 برس قبل ’’اوم شانتی اوم‘‘ کے دوران سکھایا تھا کہ فلم کی کامیابی سے زیادہ اہم وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے ساتھ آپ یہ فلم بناتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی سوچ کے تحت وہ شاہ رُخ کے ساتھ چھٹی فلم کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ دیپیکا نے 2007 میں شاہ رُخ خان کے ساتھ ’’اوم شانتی اوم‘‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا