ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا، تاہم تعاون ختم کرنے کا وقت واضح نہیں کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی گئی تھی، جہاں 4 ممالک نے حمایت کی جبکہ 9 نے مخالفت کی۔





