ایشیا کپ: سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی تبدیلی کا امکان

0
178

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلی متوقع ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف کھیلنے والے حسین طلعت کی جگہ حسن نواز کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

بھارت کے خلاف میچ میں حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 10 رنز اسکور کیے تھے، جبکہ حسن نواز اس سے قبل رواں ایشیا کپ میں کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے عمان کے خلاف 9، بھارت کے خلاف 5 اور یو اے ای کے خلاف صرف 3 رنز بنائے تھے۔

اگرچہ حسن نواز 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 449 رنز بنا چکے ہیں، لیکن اس ٹورنامنٹ میں ان کی فارم تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہے، بصورت دیگر معاملہ “اگر مگر” پر منحصر ہو جائے گا۔

قومی ٹیم سپر فور مرحلے کا تیسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو ہوگا جس میں ٹاپ ٹو ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا