سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
133

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 3 ہزار 770 ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا 4 ہزار 372 روپے اضافہ کے بعد بڑھ کر 3 لاکھ 41 ہزار 901 روپے ہو گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا