سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے، مریم نواز

0
172

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی خوشی پاکستان کی خوشی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں بلکہ ہر مسلمان کے لیے عقیدت اور محبت کا مرکز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے جبکہ پاکستان محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مشکل وقت میں سعودی عوام اور قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، جس پر ہم شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا