مستونگ: ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا

0
146

لوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کلیئر ہونے کے بعد کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس چار گھنٹے 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ کی گئی۔

یاد رہے کہ بلوچستان حالیہ عرصے میں مسلسل دہشت گردی کی زد میں ہے۔ صرف ستمبر کے مہینے میں 9 مختلف واقعات میں 32 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوئے، جن میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہری دونوں نشانہ بنے۔

خیال رہے کہ جعفر ایکسپریس کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے جبکہ اسے چاروں صوبوں کو جوڑنے والی ٹرین قرار دیا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا