بینکنگ کورٹ ملازمین کو فوری جوڈیشل الاؤنس دینے سے انکار

0
188

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاؤنس دینے سے انکار کر دیا۔

درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین اکثر اپنی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے اور وکلا کے پیچھے مصدقہ کاپیوں کے لیے گھومتے رہتے ہیں۔ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ملازمین کام نہیں کرتے، اس لیے صرف محنت کرنے والے ہی الاؤنس کے حقدار ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل احسن بھون نے استدعا کی کہ یہ مزدور طبقہ ہے، انہیں ریلیف دیا جائے، تاہم عدالت نے کہا کہ فوری ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔ کیس کو مرکزی کیس کے ساتھ جوڑ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا