کے الیکٹرک کا بڑا فیصلہ، کراچی کے دو گیس پاور پلانٹس مستقل بند

0
167

کے الیکٹرک نے کراچی کے کورنگی ٹاؤن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشنز کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاور پلانٹس کی بندش کی منظوری دے دی ہے۔ بندش کی وجوہات میں مقامی گیس کی کمی اور درآمدی ایل این جی پر انحصار کی ناکامی شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کے مطابق پاور اسٹیشنز کی بندش کے باوجود بجلی کی ترسیل متاثر نہیں ہوگی، کیونکہ 900 میگاواٹ کا بن قاسم پاور پلانٹ فعال کر دیا گیا ہے جبکہ نیشنل گرڈ سے 2 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی لینے کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا