کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر ہیرلڈ ’ڈکی‘ برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بارنسلے میں پیدا ہونے والے ڈکی برڈ نے 1956 میں بطور ٹاپ آرڈر بیٹر کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا لیکن انجریز کے باعث یہ سفر زیادہ طویل نہ چل سکا۔
انہوں نے 1970 میں امپائرنگ کا آغاز کیا اور جلد ہی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے معروف امپائروں میں شمار ہونے لگے۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 76 ون ڈے میچز (جن میں تین ورلڈ کپ فائنلز بھی شامل ہیں) میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔
ڈکی برڈ کی کاؤنٹی یارکشائر نے انہیں “قومی ورثہ” قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اسپورٹس مین شپ اور عاجزی کی ایسی میراث چھوڑی جو ہر نسل کے لیے قابلِ تقلید ہے۔
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔





