پاک-چین تعلقات میں نیا باب: جینومکس تعاون، 500 پاکستانی ماہرین کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

0
190

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اب جینومکس تعاون کے ساتھ انسانی جینوم جتنی بامعنی ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بات گوانگ ژو میں بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ (بی جی آئی) کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پاکستانی ماہرین کے لیے 500 تربیتی اسکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جینومکس میں تعاون نہ صرف بیماریوں کے علاج کے لیے اہم ہے بلکہ یہ صحت، غذائی تحفظ اور علم پر مبنی معیشت کے فروغ میں بھی بنیادی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک 2.0 اب صرف انفراسٹرکچر منصوبوں تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ نسلوں کی صحت اور خوشحالی کے لیے ایک روشن مستقبل کی ضمانت بنتا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا