برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی

0
95
PIA aeroplane

پاکستان کی قومی ایئرلائن کو ایک ہی روز میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوگئی۔ برطانیہ نے کارگو آپریشن کے بعد پی آئی اے کو مسافر پروازوں کی بھی اجازت دے دی۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کا فائنل لائسنس جاری کر دیا، جس کے بعد قومی ایئرلائن باقاعدہ طور پر برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر سکے گی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پروازوں کا آغاز پہلے مرحلے میں مانچسٹر ایئرپورٹ سے ہوگا، جس کے انتظامات حتمی مراحل میں ہیں اور توقع ہے کہ یہ آپریشن آئندہ ایک ماہ میں شروع کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کامیاب آڈٹ کے بعد پی آئی اے کو پانچ سالہ کارگو لائسنس جاری کیا تھا، جس کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے 2030 تک برطانیہ کے لیے کارگو پروازیں چلائی جا سکیں گی۔

یہ فیصلے نہ صرف پی آئی اے کے مالی استحکام کے لیے مددگار ثابت ہوں گے بلکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی روابط کو بھی مزید فروغ ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا