طالبان نے خواتین کے مرد دندان ساز سے علاج پر پابندی لگا دی

0
117

افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کو دانتوں کے علاج کے لیے مرد دندان ساز کے پاس جانے سے روک دیا ہے۔ قندھار میں طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس میں جا کر خواتین مریضوں کو باہر نکالا اور کلینکس کو ہدایت دی کہ خواتین کا علاج صرف خواتین دندان ساز کریں۔ یہ پابندی اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک میں پہلے ہی رومانوی شاعری اور مشاعروں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، جبکہ خواتین کی ملازمت، تعلیم اور کھیلوں پر بھی مختلف پابندیاں برقرار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا