ترک صدر رجب طیب اردوان امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
صدر ٹرمپ نے اردوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر میں ایک قابلِ احترام شخصیت ہیں اور ترکیہ کی فوج کو مضبوط بنایا ہے، امریکی ساختہ آلات کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ترکیہ روس سے تیل کی خریداری بند کرے اور ایف-35 اور ایف-16 طیاروں کے معاہدے پر بات ہوگی، مذاکرات مثبت رہیں تو پابندیاں فوری ہٹائی جا سکتی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی پر بھی بات کی اور یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو تباہی روکنے کے لیے فوری طور پر جنگ ختم کرنی چاہیے۔






