اسرائیلی بربریت پر عالمی خاموشی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے،فلسطینی صدر

0
130

فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت پر عالمی خاموشی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے اور فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔

محمود عباس نے غزہ میں جاری مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قبضہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور نسل کشی ہو رہی ہے، جبکہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے، فلسطینی عوام پر مظالم روکنے کے لیے عالمی اقدام فوری طور پر ضروری ہے۔

فلسطینی صدر نے کہا کہ فلسطینی قوم انصاف، آزادی اور خودمختاری کا حق مانگتی ہے، غزہ میں مساجد، ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ جارحیت نہیں بلکہ نسل کشی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا