نیویارک: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے یروشلم میں فرانس کا قونصل خانہ بند کیا تو یہ اس کی “بڑی غلطی” ہوگی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ریڈیو فرانس کو دیے گئے انٹرویو میں میکرون نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ اسرائیل اس حد تک جائے گا، تاہم اگر ایسا ہوا تو یہ ایک سنگین اقدام تصور ہوگا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں فرانس کے ساتھ ساتھ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔






