آئی سی سی نے سوریا کمار ، حارث رؤف پر جرمانہ عائد کردیا

0
133

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان سمیت بھارتی کپتان سوریا کمار کی پیشی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دی گئی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر بھی سیاسی بیان بازی کے الزام میں 30 فیصد میچ فیس کا جرمانہ لگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان کے متنازع بیان پر آئی سی سی میں شکایت درج کرائی گئی تھی، جس پر آئی سی سی نے متعلقہ کھلاڑیوں کو طلب کیا۔

جمعہ کو آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان سے سماعت کی، جس میں دونوں کھلاڑیوں سے کئی سوالات کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے غلطی تسلیم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ جشن کا مقصد بھارت کو کچھ ثابت کرنا نہیں تھا۔ حارث رؤف نے کہا کہ انہوں نے کوئی سیاسی اشارہ نہیں دیا۔

آئی سی سی نے حارث رؤف کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا